تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کا افتتاح کریں گے، نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کی پیداواری صلاحیت 1100 میگاواٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل کراچی کا دورہ کریں گے ، جہاں وہکراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کاافتتاح کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کے دورے میں کے تھری یونٹ تھری کا افتتاح کیا جائے گا، کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کی پیداواری صلاحیت1100میگاواٹ ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ کل کراچی میں K3 نیو کلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کرنےجارہاہوں، منصوبے سےکراچی میں بجلی کی پیدوار 2200 میگا واٹ ہوجائے گی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کادیرینہ دوست ہےہر اچھےبرےحالات میں مدد کی ، پاکستان اورچین کی اسٹریٹجک شراکت داری مثالی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سی پیک کےتحت چین نےبجلی شارٹ فال قابوکرنےمیں کلیدی کرداراداکیا۔

Comments