تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‘وزیراعظم طے شدہ طریقہ کار کے مطابق اہم تعیناتی کا فیصلہ کریں گے’

اسلام آباد : وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق اہم تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو وزارت دفاع کی جانب سے سمری موصول ہوگئی ہے، وزیر اعظم طے شدہ طریقہ کار کے مطابق تقرریوں کا فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وزارت دفاع کی طرف سےبھیجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کوموصول ہوگئی ہے ، چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کیلئےناموں کاپینل بھجوایا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سےمتعلق فیصلہ کریں گے۔

گذشتہ روز پاک فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ جی ایچ کیو نے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام و ڈوزیئر وزارت دفاع کو بجھوائے تھے۔

بچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا تقرر بھی انہی لیفٹیننٹ جنرلز میں سے ہو گا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا نام پہلے نمبر پر شامل ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نام فہرست میں دوسرے نمبر اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔

فور اسٹار جنرلز کی تعیناتیوں کی سنیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود چوتھے اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پانچویں نمبر پر ہے جبکہ لیفٹیینٹ جنرل محمد عامر کا نام چھٹے نمبر پر شامل ہے۔

آئین کے تحت مسلح افواج میں فور اسٹار تعیناتیوں کا اختیار وزیراعظم کا ہے جبکہ فور اسٹار تعیناتیوں کی رسمی منظوری صدر مملکت دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -