ہفتہ, جون 1, 2024
اشتہار

چینی کی ذخیرہ اندوزی پر وزیراعظم برہم ، فوری کارروائی کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں سےآہنی ہاتھوں سےنمٹنےکی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں چینی کی قیمت،اسمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کی روک تھام سےمتعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرقومی غذائی تحفظ طارق بشیرچیمہ، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ودیگرحکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں حکام نے چینی کی موجودہ ایکس مل قیمت،اعداد وشمارکےبعد تخمینے پروزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام کو بریفنگ دی۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو بھی اشیاضروریہ کی قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائےگی، مصنوعی قلت پیداکرکے چینی کی اسمگلنگ کرنےوالوں کیخلاف ایکشن ہوگا۔

وزیراعظم نے وزارت غذائی تحفظ کو چینی کی ایکس مل پرائس کیلئے مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرزکومشاورتی عمل میں شامل کیا جائے اور چینی کےذخیرہ اندوزوں سےآہنی ہاتھوں سےنمٹا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں