اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جہاں وفاقی کابینہ کو حج پالیسی 2018 پر عمل در آمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس کے بعد وزیر اعظم نے حجاج کو مناسب قیمت پر بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی کی طلب ورسد پر بریفنگ دی جبکہ وفاقی وزیر آبی وسائل کو نیپرا کے پن بجلی ٹیرف پر نوٹی فائے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
علاوزہ ازیں کابینہ کی تھراپی کونسل اور پیرامیڈیکس کونسل کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی، اور وفاقی کابینہ نےکابینہ کمیٹی قانونی امور اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی ہے، جبکہ کابینہ کی ڈاکٹر غزالہ صدیقی کی ڈائریکٹر یونیورسٹی آف کراچی تعیناتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت قو می سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اعلیٰ عسکری قیادت کی شرکت
خیال رہے کہ آج وزیر اعظم کی زیرصدارت قو می سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا اور دیگر حکام شریک ہوئے جہاں ملکی وداخلی سیکیورٹی اور دیگر اہم امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، نیول چیف ظفرمحمود عباسی، ایئرچیف مجاہد انورخان اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے بھی شرکت کی تھی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔