ملتان : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو کا افتتاح کریں گے، موٹروے سیکشن کھلنے سے ملتان اور شجاع آباد کے مابین رابطوں کی تیزرفتار اور آسان سہولت میسرآئے گی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سکھرموٹروے ایم فائیو کے ملتان شجاع آباد سیکشن پرکام مکمل ہوگیا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج افتتاح کریں گے جس کے بعد اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
این ایچ اے حکام کے مطابق 394 کلومیٹرطویل ملتان سکھرموٹروے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 294 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی جارہی ہے اور یہ 1156 کلومیٹرطویل کراچی لاہور موٹروے کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ موٹروے پرکام کا آغاز 2016ء میں ہوا تھا جو 2019ء میں مکمل ہونا ہے، یہ 6 رویہ موٹروے ہے جو سکھر سے شروع ہوگی اور گھوٹکی، رحیم یارخان، صادق آباد اوربہاولپور سے گزرنے کے بعد ملتان تک جائے گی۔
دھرنے اور انتشار کی سیاست کرنے سے ملک کی خدمت نہیں ہوتی‘ وزیراعظم
یاد رہے کہ گزشتہ روز کالا شاہ کاکو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1500 دن میں انقلاب نہ لاسکنے والے 100 دنوں میں کیا کریں گے، دھرنے اور انتشار کی سیاست کرنے سے ملک کی خدمت نہیں ہوتی ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔