لندن : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کی پالیسی ہی حکومتی پالیسی ہے سازشیں ہوتی رہتی ہیں ان کا مقابلہ کیا جاتا ہے.
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سازشیں ہوتی رہتی ہیں ان سے گھبرایا نہیں جاتا بلکہ ان شازشوں کا مقابلہ کیا جاتا ہے.
انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی بحران نہیں ہے البتہ قوموں کو ہمیشہ چیلنجز کا سامنا رہتا ہے لیکن حکومتیں اپنا کام کرتی رہتی ہیں اور موجودہ صورت حال میں بھی امریکی پالیسی کا قومی سلامتی کمیٹی نے جواب دے دیا ہے.
این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ابھی نتائج آ رہے ہیں لہذا کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا اس لیے اس انتخاب پربعد میں بات ہوگی.
لندن: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کی ملاقات
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں پارٹی معاملات پربات چیت ہوئی ہے اور اس حوالے سے صلح مشاورت بھی کی ہے.
خیال رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن پہنچے تھے اور گلے کے کینسر سے نبرد آزما بیگم کلثوم نواز کی خیریت بھی دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا.