پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیراعظم شاہد خاقان اگلے ماہ تک اسمبلی تحلیل کردیں گے، لطیف کھوسہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممتاز قانون دان لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس کُھلنے کے بعد وزیراعطم شاہد خاقان دسمبر تک اسمبلی تحلیل کردیں گے.

اس بات کا انکشاف انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے، لطیف کھوسہ جو آصف زرداری کے دورِ صدارت میں گورنر پنجاب بھی رہے ہیں کا کہنا ہے کہ حدیبیہ کیس میں نوازشریف اورشہبازشریف کا کچاچٹھا کھل جائے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ حدیبیہ کیس کھلا تو توحکومت شریف خاندان کوبچانےمیں لگ جائے گی اور ملک میں ایک انتشار کا عالم ہو گا ہر طرف افراتفری ہو گی چنانچہ اس غیر یقینی صورت حال کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے شاہد خاقان عباسی اسمبلیاں توڑ کر سابق وزیراعظم نواز شریف سے وفاداری کا ثبوت دیں گے.

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ یہ بات طے ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اب پاکستان نہیں آئیں گے کیوں کہ وہ حدیبیہ کیس میں وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے اور اُن کا مجسٹریٹ کے سامنے دیا گیا حلفیہ بیان آج بھی ریکارڈ کا حصہ ہے.

 معروف پروگرام آف دی ریکارڈ کی مکمل وڈیو دیکھیں ۔۔


 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں