اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

پانامہ لیکس مقدمے میں وزیر اعظم پھنس گئے ہیں،فواد چودھری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہےکہ پانامہ لیکس مقدمے میں وزیر اعظم پھنس گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانو ن کےساتھ عوام کی عدالت میں بھی مقدمہ لے جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پانامہ لیکس مقدمے میں وزیر اعظم پھنس گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب ،ایف بی آر،اور ایف آئی اے نےتحقیقات کیں اور نہ ہی کمشن تشکیل دیا گیا۔

فواد چودھری کا کہناتھا کہ عدالت کے لارجر بنچ نےکیس سن لیا ہے،صرف وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل کے دلائل باقی تھے،کہ سماعت ملتوی ہوگئی۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات 2017 میں ہوں گے،جس کے لیے عدالت میں کیس ہونے کے باوجود تحریک انصاف نےعوام رابطہ مہم کے ذریعے آگاہی مہم جاری رکھنے کے لیے جلسوں کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاناما کیس، پی ٹی آئی کا ملک گیر جلسے کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدرچودھری اعجاز کا کہنا تھا کہ حویلیاں طیارہ حادثے کو بھی عوام آگاہی مہم کا حصہ بنایا جائے گا۔

تحریک انصاف پنجاب کے صدر چودھری اعجاز کا مزید کہناتھا کہ میاں نواز شریف کو مستعفی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ طیارے حادثے کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں