بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

پاناما پیپرز: وزیراعظم کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان نواز شریف اٹھائیس اپریل کو ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں جلسہ عام سے خطاب اورپاک چین راہداری منصوبہ کے حوالے سے ہزارہ موٹروے منصوبہ فیزٹو کا سنگ بنیادرکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاناما پیپرزکے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں اٹھائیس اپریل کو ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم اس موقع پرپاک چین راہداری منصوبہ کے سلسلہ میں ہزارہ موٹروے منصوبہ فیز ٹو اورایبٹ آباد مانسہرہ بارہ انچ قطرگیس پائپ لائن کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مانسہرہ ایئرپورٹ، وومن یونیورسٹی ،اور سرکاری میڈیکل کالج کا بھی اعلان کریں گے۔

وزیراعظم کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مانسہرہ میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے، سردار محمد یوسف اور وزیر اعظم کے داماد کپٹن محمد صفدر نے ہزارہ یونیورسٹی کا دورہ کرکے جلسہ کی جگہ کا معائنہ بھی کیا، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرسردار یوسف نے اٹھائیس اپریل کو منعقد ہونے والے جلسہ کو ہزارہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کا عندیہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد دھرنے کے بعد بھی وزیراعظم نے اپنا پہلاجلسہ ہزارہ کی سرزمین حویلیاں میں کیا تھا اورپانامالیکس صورتحال کا تدارک کرنے کے لئے بھی انہوں نے ہزارہ کی سرزمین کو ہی چنا ہے۔

پاناما پیپرز نے وزیراعظم کے اہل خانہ کو آف شور کمپنیوں اور لندن میں اپارٹمنٹس کا مالک قراردیا ہے جو کہ اس سے قبل کہیں بھی کسی سطح پر ڈکلئیر نہیں کیے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں