تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نو مئی کو شرپسندوں نے پاکستان کے نظریے اور تشخص پر حملہ کیا، وزیراعظم

پشاور : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نو مئی کو شرپسندوں نے پاکستان کے نظریے اور تشخص پر حملہ کیا ، ان میں اور دہشت گردوں میں فرق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا ، جہاں وزیراعظم کو ریڈیو پاکستان کی عمارت کے نقصان، بحالی کے کام اور آلات کی اہمیت پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی عمارت دیکھ کرآج ہم سب بہت دکھی ہیں، یہ وہ تاریخی عمارت ہے جہاں پاکستان بننے سے پہلے ریڈیو موجود تھا، یہ وہ عمارت ہے جہاں سے پاکستان کی آزادی کی صدائیں بلند ہوئی تھیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پشاور،لاہور میں 13 اور 14 اگست 1947 کو پاکستان کی آزادی کی صدائیں بلند ہوئیں، انہیں ریڈیو اسٹیشنز سے اعلانات ہوئے کہ پاکستان وجود میں آچکا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ 9 اور 10 مئی کے درمیان دل خراش واقعات رونما ہوئے، ان واقعات نے پاکستانی عوام کو شدید صدمہ پہنچایا، پورے پاکستان میں غم و غصے کی شدید لہر پھیل گئی۔

نو مئی کو شرپسندوں نے پاکستان کے نظریے اور تشخص پر حملہ کیا ، جنہوں نے یہ شرمناک منصوبہ ڈیزائن کیا وہ بہت خطرناک ہیں، کچھ لوگوں کی اقتدار کی ہوس نے انہیں وہ کام کرنے پر مجبور کیا جو پہلے کبھی نہیں کیا گیا تھا، ذمہ داروں کو معافی نہیں ملے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس ریڈیوسینٹرسےآزادی کی صدائیں بلندہوئیں اسےجلادیناکہاں کی محبت ہے،اس سےبڑھ کرملک دشمنی ہونہیں سکتی، چاغی کی یادگارکوراکھ بنادیاتوڑپھوڑدیا، یہ دفاعی قوت کاایک شاہکارتھا۔

شہباز شریف نے بتایا کہ شہیدذوالفقارعلی بھٹونےاس آغازکیا، تمام حکومتوں نےاس دفاعی پروگرام کیلئےاپناحصہ ڈالا، اللہ تعالیٰ نےپاکستان کوایٹمی قوت بنایا، قیامت تک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مجسمےکوآگ لگادی اس سےزیادہ کوئی ملک دشمنی ہوسکتی ہے، ہم سب یہاں پربہت دکھی دل کےساتھ موجودہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پشاور ریڈیو سے جب آزادی کی صدائیں بلند ہوئیں تو ظہور اظہر اورمصطفی کانام یاد رہنا چاہئے، پشاور میں ریڈیوسینٹرزکی آر کائیو کو جلادیا گیا، دنیا میں قومیں تاریخی ورثے کو جان سے زیادہ عزیز رکھتی ہیں، ہم نے خود اپنے ایک ورثے کو اپنے ہاتھوں سے راکھ کردیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ ہراس چیزکومحفوظ کرلیتاہےجسےوہ چاہے اور اللہ ہراس چیزکوتباہ کردیتاہےجس سےوہ ناراض ہوجائے، ریڈیو پشاور کے کارکنان اور افسران کی حوصلے کی داد دیتا ہوں، عبداللہ اور نصیر دو نوجوانوں نےبلوائیوں کامقابلہ کیااورزخمی ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بتایاگیاریڈیوپشاورمیں اپریل اورمئی کی تنخواہیں نہیں مل سکیں، فی الفوران کی تنخواہوں کی ادائیگی کااعلان کرتا ہوں، وزیرخزانہ کا شکرگزار ہوں انہوں نے فرمایا آج ہی بندوبست کردیں گے، اگلے 48 گھنٹےمیں آپ کو تنخواہیں مل جائیں گے۔

اپنے دورہ پشاور سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ اس بات کاثبوت ہےکہ کس قدرعوام اورحکومت رنجیدہ ہے، جن لوگوں نے انتہائی شرمناک کام سرانجام دیا ان میں اور دہشت گردوں میں فرق نہیں۔

شہباز شریف نے مریم اورنگزیب سے گزارش کی کہ یہاں پرمرمت کاکام فوری شروع کرائیں، ہم قائداعظم اوراقبال کے پاکستان کاخواب ضرورشرمندہ تعبیر کریں گے۔

Comments

- Advertisement -