اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو ایک ہفتے میں حراست میں لیا جائے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو ایک ہفتے میں حراست میں لیا جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسانی اسمگلنگ کے سدباب سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہیں ملک میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

یونان کشتی حادثے پر مشتاق سکھیرا کی سربراہی میں تشکیل کمیٹی نے رپورٹ پیش کی جس پر وزیراعظم نے جامع رپورٹ مرتب کرنے پر انہیں شاباش دی۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف استغاثہ کا عمل مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ انسانی اسمگلرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کا پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو ایک ہفتے میں حراست میں لیا جائے، سہولت کار سرکاری افسران کے خلاف اب تک تادیبی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ویزا کی جانچ پڑتال اور دیگر قواعد و ضوابط کو مؤثر بنایا جائے، حکومت ملک سے انسانی اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں