بدھ, جون 11, 2025
اشتہار

مہنگائی اور پالیسی ریٹ کم ہوا، ایکسپورٹ بڑھی ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور پالیسی ریٹ کم ہوا، ایکسپورٹ بڑھی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے آج بجٹ تجاویز کی منظودی دی ہے، پچھلے سوا سال میں سنگین حالات اور چیلنجز کا پوری قوم نے سامنا ہے، عام آدمی نے قربانیاں دیں، تنخواہ دار طبقے نے بوجھ اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے نے خزانے میں 400 ارب روپے دیے، معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں، تنخواہ دار طبقے نے بوجھ اٹھایا سوال ہے دولت مند طبقے نے کتنا بوجھ اٹھایا ہے۔

یہ پڑھیں: وفاقی کابینہ نے بجٹ 26-2025 تجاویز کی منظوری دے دی

شہباز شریف نے کہا کہ اس عرصے میں پاکستان ایسے پوائنٹ پر کھڑا ہے جہاں ٹیک آف کرنا ہے، معاشی استحکام باعث اطمینان ہے، مہنگائی اور پالیسی ریٹ کم ہوا، ایکسپورٹ بڑھی ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وقت آگیا ہے اب ہم نے معاشی گروتھ میں آگے بڑھنا ہے، معاشی میدان میں آگے نکلنا ہے اور مخالفین کو پیچھے چھوڑنا ہے، سب نے مل کر آگے بڑھنا ہوگا، پوری قوم متحعد ہے ایسا موقع صدیوں میں ملتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ کی تیاری پر وزیر خزانہ، ان کی ٹیم، مختلف وزارتوں، سیکریٹریز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، واٹر اسٹوریج ایشو پر کام تیز کرنے کے لیے کمیٹی نے بڑی محنت کی ہے، پانی کے مسئلے پر نائب وزیراعظم، وزرا اور سیکریٹریز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں