پیر, جون 17, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا غریب اور متوسط طبقے کے لیے بجٹ میں بڑے اقدامات کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غریب اور متوسط طبقے کے لیے بجٹ میں بڑے اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت غریب و متوسط طبقے کے لیے بجٹ میں ریلیف دینے سے متعلق اجلاس ہوا، شہباز شریف نے معاشی چیلنجز کے باوجود بجٹ میں زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے کسانوں کو کھاد پر براہ راست سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا اور ہدایت کی کہ کھاد پر سبسڈی کے لیے جامع پلان تشکیل دے کر پیش کیا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے میں معاونت کریں گے جبکہ بی آئی ایس پی کا دائرہ کار بڑھا کر مستحق لوگوں کی شمولیت یقینی بنائی جائے، کوئی بھی مستحق بی آئی ایس پی کے ڈیٹا سے باہر نہ رہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ایجوکیشن اینڈاؤمنٹ فنڈ کا قیام یقینی بنارہی ہے جس سے مستحق طلبہ کو وظائف سے اعلیٰ تعلیم و پیشہ ورانہ ہنر سے لیس کیا جائے گا، حکومت نوجوان کو عالمی معیار کے مطابق ہنر فراہم کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ یوتھ لون پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر قرض سے کاروبار میں سہولت دیں گے، نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے میں سہولتیں دے کر برآمدات بڑھائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو فری لانسنگ اور پیشہ ورانہ تربیت سے لیس کیا جائے گا، چھوٹے کاروبار اور چھوٹے پیمانے کی صنعت کے لیے سہولتیں دی جائیں گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے بین الاقوامی منڈی میں قیمتیں نیچے آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں