اشتہار

نیب قوانین کا سب سے پہلا بینفشری عمران نیازی ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں نیب سے سہولت حاصل کرنے کا طعنہ دینے والا عمران نیازی آج خود نیب کا پہلا بینفشنری بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے اپنے پونے چار سالہ دور میں سیاسی مخالفین کیساتھ رویہ رکھا ان کے دور اقتدار میں مقدمہ نہیں چہرہ دیکھا جاتا تھا کہ کس کو جیل میں بھیجناہے؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وزرا ایک دن قبل اعلان کرتےتھےاوراگلے دن وہ شخص گرفتارہوجاتاتھا خود عمران خان کہتے تھے کہ کل ایک وکٹ گرجائے گی تو دوسرے دن وہ وکٹ گرجاتی تھی،عمران نیازی کےدورمیں بغیرالزام ہی گرفتاری ہوجاتی تھی اورکوئی نوٹس لینےوالانہیں تھا۔

- Advertisement -

ماضی کی سیاسی انتقامی کارروائیوں سےسبق سیکھا

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بڑی تلخ رہی، یہاں سیاسی انتقامی کارروائیوں کا انجام کبھی اچھا نہیں رہا مگر سیاسی جماعتوں نےماضی کی سیاسی انتقامی کارروائیوں سےسبق سیکھا اور میثاق جمہوریت کرکےایک تاریخ لکھی تھی۔ میثاق جمہوریت کی سوچ تھی کہ آئینی طریقہ کار کے تحت چلتے ہوئے اقدامات کریں گے اورظالمانہ طرزعمل اختیار نہیں کیا جائیگا۔

ہم نے ظالمانہ نیب قوانین میں ترمیم کی

قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اندھے سیاسی انتقام کی وجہ سے ملک کی ترقی کاعمل بری طرح متاثر ہوا ہم اپوزیشن میں رہ کر نیب قوانین میں ترمیم کا کہتے تھے تو کہا جاتا تھا کہ ہم این آراو مانگ رہے ہیں، اقتدار میں آئے تو نیب جیسے مسئلے پر بھی ہم نے قانون وآئین کی سوچ اپنائی، کاروباری اوربیوروکریسی افراد کو مسائل کے پیش نظرنیب کے ظالمانہ قوانین میں ترمیم کی،جواب میں ہم پراین آراواور فائدہ اٹھانے کےتیربرسائےگئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ظالمانہ نیب قوانین میں ترمیم کی، ریمانڈ کی مدت نوے روز سے کم کرکے پندرہ دن کی، یہ ہی قانون اعلیٰ عدلیہ کی روشنی میں منصفانہ عمل ٹھہرا اور یہ ہماری نیک نیتی کا ثبوت ہے کہ نیب قوانین کا سب سے پہلابینفشری عمران خان ہے۔

کرپٹ پریکٹسز کے مقدمے میں عمران نیازی گرفتار ہوا

وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی کی گرفتاری کرپشن اورکرپٹ پریکٹسزکے ایک مقدمےمیں ہوئی، القادر ٹرسٹ کیس کےتمام شواہدا ورثبوت موجودہ یں جس کی نیب تحقیقات کررہاہے، انہوں نے القادرٹرسٹ سےمتعلق بند لفافےمیں ایک فیصلےکو منظورکرایا اور بندلفافہ کسی کابینہ ممبرتک کو نہیں دکھایاگیا۔

وزیراعظم کی تقریر میں بے نظیر کی شہادت کا تذکرہ

قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بےنظیر بھٹو کی شہادت کےبعد پیپلزپارٹی نےاعلیٰ قومی طرزعمل،حب الوطنی کا مظاہرہ کیا،پیپلزپارٹی کی قیادت اورکارکنان کےصبر کو تاریخ ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھے گی جبکہ آصف زرداری کے پاکستان کھپے کے نعرے نے دشمنوں کےعزائم کو خاک میں ملادیا تھا۔

شہدا کے مزاروں کی بے حرمتی کرکے قوم کے دل کو زخمی کیا گیا

قوم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صد افسوس عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی نے قانونی طرزعمل اختیارنہیں کیا، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حساس املاک پرحملےکرکے پاکستان سےدشمنی کا اظہارکیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہچھتر سالہ تاریخ نےایسےلمحات پہلے کبھی نہیں دیکھےتھے، افواج پاکستان کیخلاف چند سو مسلح جتھوں کو اکسانےکی مذموم حرکت کی گئی، حساس املاک اورعمارات پر دشمن کی طرح حملے کیے گئے، شہدا کےمزاروں کی بےحرمتی کرکے پوری قوم کےدل کو زخمی کیا گیا، 75سال میں پاکستان کا ازلی دشمن جو جرات نہ کرسکے ان ملک دشمنوں نےکردکھایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں