اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

دنیا زراعت میں ترقی کرگئی ہم قیمتی وقت ضائع کرتے رہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا زراعت میں ترقی کرگئی ہم قیمتی وقت ضائع کرتے رہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت زراعت سے متعلق اجلاس ہوا جس میں قومی زرعی پالیسی کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر غور کیا گیا۔

شہباز شریف نے ورکنگ کمیٹیاں فوری تشکیل دینے، سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی اور زرعی ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے اطلاق پر زور دیا۔

اجلاس میں اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کی دستیابی بہتر بنانے اور کسانوں کا مرکزی ڈیٹا بیس تشکیل دینے پر زور دیا گیا۔

علاوہ ازیں زری ان پٹس کی ترسیل کے لیے بلاک چین اور کیو آر کوڈ سسٹمز متعارف کروانے کی تجویز دی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ زرعی شعبے میں آگے بڑھنے کے لیے متعلقہ فریقین کی آرا سے استفادہ کریں گے، مشارتی اجلاس کا مقصد زراعت میں فریقین کی تجاویز سے استفادہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کے حوالے سے گھریلو صنعت اور ایس ایم ایز میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، آف سیزن اجناس کی اسٹوریج کا خاطر خواہ انتظام نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں