وزیراعظم شہباز شریف نے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر قوم کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے۔
- Advertisement -
وزیراعظم نے کہا کہ 28 مئی کو فیصلہ ہوا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اندرونی دشمن انتشار کی سیاست سے ملک کو خطرے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، آئیں عہد کریں شرپسندی کو اتحاد، تنظیم اور یقین محکم سے ناکام بنائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ شبانہ روز محنت سے اقتصادی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔