پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آج کوٹ لکھپت جیل لاہور کا دورہ کیا، قیدیوں سے ملاقات کی اور ان میں عیدی بھی تقسیم کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے عید کی خوشی میں قیدیوں کی سزاؤں میں دو ماہ کمی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے قیدیوں کی خوراک اور صحت کی کی سہولیات اور مجموعی نظام کی بہتری کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کا حکم دیا۔

- Advertisement -

اس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے اچانک جوہر ٹاؤن کے رمضان بچت بازار کا دورہ کیا، چیزوں کا جائزہ لیا اور خریداروں سے بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے اشائے خورونوش کی کم قیمت پر فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں