جمعہ, اپریل 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ، جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے سب کو دل کی گہرائیوں سے گزشتہ عید کی مبارک دی اور کہا عید کی مناسبت سے پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے ایک خوشخبری سنانے آیا ہوں، وہ وعدہ آج پورا ہوا جس کا نواز شریف نے پارٹی منشور میں جس کا اعادہ کیا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی و خوشحالی میں بجلی کی قیمت اہم رکاوٹ ہے ، جب تک بجلی کی قیمت میں خاطر خواہ کمی نہیں آئے گی، ترقی نہیں ہوسکتی، ٹاسک فورس نے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے، بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے آئی ایم ایف نے بالکل انکار کردیا کہ یہ نہیں ہوسکتا۔

انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو بجلی کی قیمتوں میں دینے جارہے ہیں، خدا خدا کر کے کفر ٹوٹا اور آئی ایم ایف اس ریلیف کو دینے پر آمادہ ہوگیا۔

شہباز شریف نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 7روپے 41 پیسے فی یونٹ روپے کمی کا اعلان کردیا اور کہا تمام صارفین کو کو 34 روپے 37 پیسے فی یونٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جون 2024 میں گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت 48 روپے 70 پیسے تھی، آج گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت فی یونٹ 45 روپے5 پیسے پر ہے۔

وزیراعظم نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 7روپے 59 پیسے فی یونٹ روپے کمی کا اعلان کیا۔

ان مزید کہنا تھا کہ سال میں 600ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے اس کا خاتمہ کرنا ہے، بجلی کی چوری کو روکنا ہمارا اگلا ہدف ہے، 600ارب روپے کی بجلی کی چوری کو مکمل طورپر بند کرنا ہے۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ اوپن مارکیٹ قائم کرکے بجلی کی قیمتوں میں مزید کم کرنا ہے ، اب ہمیں بجلی چوری کاخاتمہ کرناہے، دوسراہدف بجلی کو مزید سستا کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ان کے رفقا کا بھرپور تعاون میری ٹیم کو حاصل رہا، ملکی ترقی کیلئے آرمی چیف اور اس پوری ٹیم کی کاوشیں اللہ کے یہاں منظورہوئیں، آج ہم استحکام معیشت کے اس ایجنڈے پر کھڑے ہیں جو پہلے سے بھی زیادہ چیلنجنگ ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں