جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

اتفاق رائے کے بغیر مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ باہمی رضامندی کے بغیر مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نہروں کے معاملے پر آج پیپلزپارٹی وفد کے ساتھ بات چیت ہوئی، فیڈریشن اور صوبوں کے درمیان معاملات بات چیت کے ذریعے حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں۔ وفاقی اکائیوں اورسندھ نے کالا باغ ڈیم پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، ایسے ہی نہروں کے معاملے پر بھی باہمدی رضامندی سے حل کرنا چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیش رفت صوبوں کے درمیان اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی۔

’باہمی رضامندی کے بغیر کوئی نہر نہیں بن رہی‘

علاوہ ازیں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی بروز جمعہ کو بلایا جارہا ہے جس میں وفاقی حکومت کے فیصلوں کی تائید کی جائے گی۔

دوسری جانب بلاول بھٹو  نے کہا کہ ملاقات میں سندھ کے عوام جو احتجاج کر رہے ہیں انہیں ایڈریس کیا گیا ہے امید ہے سی سی آئی کا اجلاس 2 مئی کو بلایا جائےگا آج کوئی فیصلہ نہیں لے رہے طے کر رہےہیں کہ اتفاق رائے کے بغیر کوئی نئی نہرنہیں بن رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت زیادہ اہم پہلو جو بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے وہ قابل مذمت ہے بھارت سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتا یہ انسانیت کےخلاف ظلم ہے، بھارت کے اقدامات کو عالمی سطح پراٹھائیں گے اور منہ توڑجواب دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں