اشتہار

وزیراعظم نے قومی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اپیکس کمیٹی کا اجلاس سہ پہر تین بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی۔

اجلاس میں پشاور دھماکے اور کراچی میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ نیشنل ایکشن پلان سے متعلق عمل درآمد پر بھی غور کیا جائے گا۔

- Advertisement -

اس سے قبل اپیکس کمیٹی کا اجلاس 3 فروری کو وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہوا تھا جس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور کچھ فیصلے کیے گئے تھے۔

اجلاس میں دہشتگردی کے واقعات خصوصاً سانحہ پشاور اور بعد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا۔ اجلاس پانچ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا جس میں آرمی چیف، وفاقی وزراء، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر نے شرکت کی تھی۔

اس میں مجموعی سکیورٹی صورتحال اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی اور پشاور پولیس لائنز مسجد خودکش حملے کی تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا گیا تھا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ بے گناہوں کا خون بہانے والے دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے معصوم پاکستانیوں پر حملہ کرنے والے ہر صورت سزا پائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں