12.9 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

وفاقی کابینہ کا اجلاس : ججز کےالزامات کی انکوائری کے لیے کمیشن کے قیام کی منظوری کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے الزامات کی انکوائری کے لیے کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر 12 بجے ہوگا، کابینہ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خط کا معاملہ زیرغور آئے گا اور ان الزامات کی انکوائری کے لیے کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کا ایجنڈا 5 نکاتی ہوگا، کابینہ کا اجلاس زوم پر ہو گا جہاں بیشتر وزرا آن لائن شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ خط پر کمیشن بنے اور غیر جانبدار ریٹائرڈ شخصیت اس پر رپورٹ مرتب کرے، اس معاملے پر کمیشن بنائیں گے اور معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا، کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت غیر جانبدار عدالتی شخصیت کو انکوائری سپرد کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں