بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

وزیراعظم نے تحریک انصاف کو ’تخریب انصاف‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کو ’تخریب انصاف‘ قرار دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ تحریک انصاف نہیں ’تخریب انصاف‘ ہے، فیصلہ کرنا ہوگا کیا پاکستان کو تخریب کار جماعت کے حوالے کرنا ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی جماعت نہیں فتنہ ہے یہ تخریب کا ایک جتھہ ہے، ان سب کو ایف آئی آرز کاٹ کرکے مربوط پراسیکیوشن سے سزائیں دلائی جائیں۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کےمخالفین نے آئی ایم ایف کے سامنے مخالفت کی، اب آہستہ آہستہ حالات ٹھیک ہورہے ہیں، ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ہر چیز کو تباہ کردو، اس کے پیچھے انتہائی تخریب کاری کی سوچ ہے جو انہیں گائیڈ کرتے ہیں۔

وزیراعطم نے کہا کہ کے پی حکومت کی پارا چنار کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے، یہ دن رات سازشیں کررہے ہیں، دشمنان پاکستان اسے تباہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ ہم ہونے نہیں دیں گے، ہمیں ہر وہ چیز کرنی چاہیے جس سے دشمنان پاکستان کا ہاتھ توڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، آرمی چیف اور ان کی ٹیم سب نے مل کر کاوش کی، اب اللہ نے موقع دیا ہے اس کے لیے ہمیں آگے بڑھنا ہے، اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ پوائنٹس کو کراس کرگیا ہے، یہ مواقع بار بار نہیں آتے اللہ نے موقع دیا ہے ہم کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں نہیں کہہ رہا کہ دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں مگر استحکام آرہا ہے، دشمنان پاکستان استحکام نہیں چاہتے تو کیا ہم یہ تباہی آنکھیں بند کرکے دیکھتے رہیں گے، بیلاروس صدر نے ایک بار بھی نہیں کہا وزیراعظم کہاں پھنسا دیا آپ لا اینڈ آرڈر سنبھالیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں