اتوار, جون 8, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کی عید ڈپلومیسی، مختلف ملکوں کے سربراہوں سے رابطے، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے عید ڈپلومیسی کے تحت مختلف ملکوں کے سربراہوں سے رابطے کیے اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو فون کیا اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد کو ٹیلی فون کیا، کویت کے ولی عہد نے شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد

شہباز شریف نے قطر، ملائشیا، آذربائیجان، تاجکستان، ازبکستان اور مصر کے سربراہان سے دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی اور پاک بھارت کشیدگی پر متوازن مؤقف کو سراہا۔

ازبک صدر شوکت مرضیوف نے خطے میں امن و سلامتی کیلیے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ وزیر اعظم اور بحرین کے بادشاہ شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد اور غزہ کے عوام کیلیے خصوصی دعائیں کیں۔

بحرین کے بادشاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی۔ وزیر اعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی فون پر عید کی مبارکباد دی۔

گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں پاکستان میں مختلف ممالک کے سفراء اور سفارتکاروں نے ملاقات کی۔

اے پی پی کے مطابق ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ بھی موجود تھے۔

صدر مملکت اور دوست ممالک کے سفراء کے مابین عیدالاضحٰی کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا، صدر مملکت نے عیدالاضحٰی کے موقع پر ایوانِ صدر آمد اور خوشیوں میں شریک ہونے پر سفراء کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں