وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے امریکا کے کردار کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی نائب صدر، سیکریٹری خارجہ کی امن کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں
شہباز شریف نے کہا کہ یقین ہے یہ خطے میں مسائل کے حل کی جانب نئی شروعات ہے، یہ اقدام خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کے سفر کی نشاندہی کرتا ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے وہ بھارتی جارحیت اور ردعمل پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
شہباز شریف پاک فوج اور فضائیہ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکی ثالثی کا تذکرہ وزیراعظم کے خطاب کا حصہ ہوگا، شہباز شریف خطاب میں پاک فوج کی کامیابیوں کا تذکرہ کریں گے۔