لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے مشترکہ وژن کے تئیں آپ کی لگن اور وابستگی رنگ لا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز اکیاون برس کی ہوگئیں، وزیراعظم شہباز شریف نے بھتیجی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ‘مریم بیٹی سالگرہ مبارک ہو! آپ کو خوشی نصیب ہوں،صحت اور خوشحالی آپ کا کا مقدر ہو، ہمارے مشترکہ وژن کے تئیں آپ کی لگن اور وابستگی رنگ لا رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے یہ سال آپ کے لیے طاقت، کامیابی اور بے شمار برکتیں لے کر آئے۔
Happy Birthday, Maryam Beti! May you be blessed with joy, health, and prosperity in all your endeavours. Your dedication and commitment to our shared vision is bearing fruit. May this year bring you more strength, success, and countless blessings.@MaryamNSharif
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 28, 2024