خطے کی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم نے پیٹرولیم کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کی قیادت میں کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کا جائزہ لے گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکریٹری پیٹرولیم، چیئرمین اوگرا ودیگر افسران کمیٹی میں شامل ہیں۔
یہ پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ : پاکستان میں پیٹرول کتنا مہنگا ہوسکتا ہے؟ اہم خبر
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم اسٹاک کا جائزہ لے رہے ہیں، آج اہم جائزہ اجلاس ہوا، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش ہیں۔
علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ اوگرا ریفائنری اور آئل کمپنیوں کے اسٹاک کی مسلسل مانیٹرنگ کررہا ہے، آبنائے ہرمز کی بندش کی صورت میں متبادل سپلائی کا جائزہ لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سپلائی چین فعال رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، وزیراعظم خود بھی آنے والے دنوں میں جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔