پیر, جون 15, 2026
اشتہار

وزیراعظم کی بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بحرین کی مجلس النواب کے اسپیکر کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی رابطوں کو مزید مضبوط بنانےکیلئے پارلیمانی وفود کے تبادلے انتہائی اہم ہیں،ایسے اقدامات سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

وزیراعظم نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا بحرین میں موجود پاکستانی مختلف شعبوں میں انتہائی اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کا پاکستان اور بحرین کے موجودہ تجارتی حجم کو مزید بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ فلسطین میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی امداد کیلئےکوششیں تیز کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں