وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نہ بلانے پر تاجر رہنما ناراض ہوگئے اور اووو، اووو کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد پر چھوٹے تاجروں نے مسائل کے انبار لگادیے اور ملاقات کے لیے نہ بلانے پر شرجیل گوپلانی ناراض ہوگئے اور اووو، اووو کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا۔
صدر ٹمبر مرچنٹ گروپ شرجیل گوپلانی نے کہا کہ وزیراعظم یا کوئی بڑی شخصیت آئے تو چھوٹے تاجروں کو نظر انداز کیا جاتا ہے انہیں چھوٹے تاجروں سے بھی ملاقات کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ان اشرافیہ سے ملتے ہیں جو ملک کی معیشت کو کھا رہے ہیں، شہباز شریف نے 10 اور 11 ارب کا اعلان کیا مگر شہر کو کچھ نہ ملا، اووو، اووو، کرکے احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ شہر میں بے شمار مسائل ہیں، پانی، بجلی، گیس انفرا اسٹرکچر، سیوریج اور لا اینڈ آرڈر شہر کے اہم مسائل ہیں، وزیراعظم چھوٹے تاجروں سے ملیں گے تو حقائق سامنے رکھیں گے۔