ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’گوادر کو نشانہ بنانے والے معاشی ترقی کے عمل کو متاثر کرنا چاہتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گوادر کو نشانہ بنانے والے معاشی ترقی اور مہنگائی سے نجات کے عمل کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور کہا کہ افسران، جوانوں نے حملہ آوروں کے خلاف بہادری و پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ بہادر بیٹے جانوں کے قیمتی نذرانے دے کر ارض پاک کا تحفظ کررہے ہیں، قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم نے کہا ملک کے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

یہ پڑھیں: گوادر پورٹ کمپلیکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک

واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پرکالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام 8 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے گوادر کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش کی جو فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنائی۔

سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 حملہ آور مارے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں