جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف آج تاجکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج سے تاجکستان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ تاجکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج سے تاجکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے، وہ تاجک صدر امام علی رحمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

دوشنبے میں وزیر اعظم تاجکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے، دورے میں تاجک صدر امام علی رحمان اور تاجک وزیراعظم قاہر رسولزادہ سے ملاقات ہوگی۔

- Advertisement -

وزیر اعظم کی تاجک پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے چیئرمین سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں تجارت، سفارتی و سماجی تعلقات، توانائی اور دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک پر تبادلہ خیال ہوگا۔

یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا حصہ ہے، مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم 3 اور 4 جولائی کو قازقستان کادورہ کریں گے ، جہاں وہ کونسل آف ہیڈزآف اسٹیٹ،ایس سی اوپلس سربراہی اجلاسوں میں شریک ہوں گے اور اہم علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کانقطہ نظرپیش کریں گے۔

وزیراعظم ایس سی او پلس سمٹ سے خطاب کریں گے اور سربراہی اجلاس کےموقع پرشریک رہنماؤں سےملاقاتیں بھی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں