اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں منعقدہ ہونے والی واٹر سمٹ میں شرکت کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیراطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم سعودی ولی عہد اور وزیراعظم کی دعوت پر دورہ کریں گے۔
وزیراعظم سعودی ولی عہد اور وزیراعظم کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، وہ ریاض میں منعقدہ ہونے والی واٹر سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔
اس کے ساتھ وزیراعظم یو این سی سی ڈی کی کانفرنس آف دی پارٹیزاجلاس میں شریک ہوں گے، یہ کانفرنس زمین کی بحالی کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم ہے۔
دورے کے دوران وزیر اعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سےبھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم یو این سیکریٹری جنرل اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔