اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے لئے برطانیہ روانہ ہوگئے، دورے کے دوران وہ نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بر طانیہ کے دورے پر روانہ ہوگئے، جہاں وہ بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم دولت مشترکہ رہنماؤں کی کانفرنس میں شرکت سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف لندن میں نوازشریف سےبھی ملاقات کریں گے جبکہ 7مئی کو وطن واپس پہنچیں گے۔
یاد رہے برطانیہ روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے آج برطانیہ جا رہا ہوں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات تاریخی ہیں اور دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے، برطانوی بادشاہ اور شاہی خاندان پاکستان کے عظیم دوست رہے ہیں۔
Leaving for the UK today to represent Pakistan at the the coronation ceremony of His Majesty King Charles III. The UK-Pakistan relations are rooted in shared history & multifaceted bonds that have grown stronger over the decades. The British monarch & the royal family have been…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 3, 2023
خیال رہے برطانوی باد شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی بروز ہفتہ لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی، تاج پوشی سے پہلے ہی لندن سیاحوں سے بھر گیا، تاج پوشی کی تقریب کی وجہ سے ویک اینڈ پر سینٹرل لندن کی متعدد سڑکیں بند ہوں گی ۔
رپورٹس کے مطابق تاج پوشی کی تقریب میں 2 ہزار افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔