جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

پاکستان اور سعودی عرب کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوسکتے، امام مسجد نبویﷺ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امام مسجد نبوی ﷺ ڈاکٹر صلاح محمد البدیر نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم کا تہہ دل سے شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوسکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے امام مسجد نبوی ﷺ ڈاکٹر صلاح محمد البدیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعظم نے گفتگو میں کہا آپ کا دورہ پاکستان کیلئےباعث اعزازہے، آپ کے دورے سے دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

ڈاکٹر صلاح محمد البدیر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیزودیگرسعودی قیادت کانیک خواہشات کاپیغام پہنچایا ، جس پر وزیراعظم کی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی صحت اوردرازیء عمر کی دعا کی۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز،سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کیلئےنیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں، سعودی عرب نےہرمشکل گھڑی میں پاکستان کاساتھ دیاہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماراسعودی عرب سےرشتہ دہائیوں پرمحیط ہے، ہمارےسعودی عرب کےساتھ تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔

ڈاکٹر صلاح محمد البدیر نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پروزیراعظم کاتہہ دل سےشکریہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کبھی ایک دوسرےسےجدانہیں ہوسکتے۔

وزیراعظم کی جانب سے مسجد نبوی ﷺ کے امام اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں