بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی بل گیٹس اور پاکستانی امریکی بزنس کونسل سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس اور پاکستانی امریکی بزنس کونسل سے ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا میں ملاقاتیں جاری ہے، وزیراعظم سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کےبانی بل گیٹس کی ملاقات ہوئی ، جس میں شہباز شریف نے پولیو کے خاتمے میں گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے ماں اور بچے کی صحت کےلیےگیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانےکیلئے پاکستان کےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ، بل گیٹس نے وزیراعظم کی ذاتی نگرانی،صوبائی حکومتوں کےاقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا پولیو کا خاتمہ آئندہ نسلوں کو اس مہلک بیماری سےبچانےکیلئےضروری ہے۔

- Advertisement -

بل گیٹس نے افغانستان کے ساتھ صحت کےجامع ڈائیلاگ پرروشنی ڈالی اور افغانستان میں صحت کےاقدامات کیلئےتعاون کی درخواست کرتے ہوئے شاہ سلمان انسانی امداد اورریلیف سینٹر سےمتعلق آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے گیٹس فاؤنڈیشن کی غزہ میں پولیومہم کوسراہتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق تنازعات کےحل پر زور دیا۔

دوسری جانب وزیراعظم سے پاکستانی امریکی بزنس کونسل کے نمائندوں نے بھی ملاقات کی، اس اہم ملاقات میں سرمایہ کار اور بینکرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وزیراعظم نے بزنس کونسل کے ارکان، بینکرز، سرمایہ کاروں کو ملکی معیشت اور پاکستان میں سرمایہ کاری پربریفنگ دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں