جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ : وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے ملاقات میں باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان مضبوط اورتاریخی تعلقات کی اہمیت پرزوردیاگیا اور اقتصادی، تجارت،سرمایہ کاری،توانائی اوردفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پاک سعودی سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

وزیر اعظم نے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے سعودی عرب کے عزم کو سراہا اور دونوں رہنماؤں کا دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں خطے میں استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ وژن کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں خدمات کا اعتراف کیا جببکہ دونوں رہنماؤں نے باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

خیال رہے وزیراعظم 4روزہ سرکاری دورےپرسعودی عرب میں موجودہیں ، جہاں وہ عمرےکی سعادت حاصل کریں گے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پربھی حاضری دیں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں