ہفتہ, مئی 31, 2025
اشتہار

عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

دوشنبے: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر امام علی رحمان نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر  امام علی رحمان  نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت جنگی اقدام تھا، عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور اپنی علاقائی خود مختاری، سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے کشمیر کے دیرینہ تنازع کا حل ناگزیر ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2024 دورہ تاجکستان میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھی، وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں، سی پیک کو وسطی ایشیا تک توسیع دینا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف نے تاجک صدر کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے تاجک صدر امام علی رحمان کی واٹر ڈپلومیسی کی تعریف کی اور گلیشیئرز سے متعلق عالمی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کیْ

دوسری جانب تاجک صدر امام علی رحمان نے کہا کہ پاکستان بااعتماد دوست ہے، خطے میں امن و استحکام کے حامی ہیں، امن و استحکام کی بحالی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا قائدانہ کردار قابل تعریف ہے۔

تاجک صدر نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

امام علی رحمان نے کاہ کہ پاکستان ہمارا قابل اعتماد شراکت دار ہے، زراعت، صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ اہمیت کا حامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں