بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

بجلی کی قیمتوں میں کمی ، وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹرن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت کم نہیں ہوگی تو انڈسٹری ، زراعت اور ایکسپورٹ ترقی نہیں کرے گی، گزشتہ ہفتے بجلی کی قیمتوں پر میٹنگ کی تھی، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں سمیڈا ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں اضافہ خوش آئند بات ہے، ایکسپورٹ ہوگی تو گروتھ بھی ہوگی۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ میں نےسمیڈاکےحوالےسےمیٹنگ کی ہےاور اس کابورڈمکمل کیا وفاق اورصوبے ملکر اسے کامیاب بنائیں گے، 15 جنوری کو سمیڈا کے حوالے سے ایک اور میٹنگ کریں گے۔

لوئر کرم واقعے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ لوئر کرم میں امن معاہدے کے بعد پھر ایک واقعہ ہوا، لوئرکرم میں قافلے پر حملہ ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر زخمی ہوئے ، لوئر کرم میں امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی مذموم حرکت کی گئی تاہم ڈپٹی کمشنر کا پشاور میں علاج جاری ہے ان کیلئے دعاگو ہیں ، کرم میں حملے سے امن معاہدے کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ کا مکروہ دھندا کئی سالوں سے جاری ہے ، انسانی اسمگلنگ میں سیکڑوں پاکستانی 3 سالوں میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور ملک کی بے پناہ بدنامی ہوئی تاہم انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کررہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ سب کی محنت اورکاوشوں سے معیشت میں استحکام آرہا ہے وہ دن دور نہیں جب ہم اللہ کے فضل سے خوشحال قوم ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں