منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

رمضان پیکیج : وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورزکے بغیر رمضان پیکیج لانے کا اعلان کردیا اور کہا کئی ماہ پہلے کہا تھا یوٹیلٹی اسٹور کیساتھ یہ معاملہ نہیں چل سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب، کے پی ، بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، زرعی ٹیکس وقت کا تقاضا ہے جس کا دائرہ صوبوں تک پھیلایا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رمضان کی آمد ہے اس کیلئے منسٹری آف فوڈ سیکیورٹی کوذمہ داری دی ہے، یوٹیلٹی اسٹور کے بغیر رمضان پیکج لیکر آئیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ کئی ماہ پہلے کہا تھا یوٹیلٹی اسٹور کیساتھ یہ معاملہ نہیں چل سکتا، گزشتہ رمضان میں بے پناہ شکایات آئی تھی، اس لئے اب فیصلہ کیا ہے مائنس یوٹیلٹی اسٹور رمضان پیکج لیکر آئیں گے۔

شہبازشریف نے کہا مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔ عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے، پاکستان معاشی استحکام کے بعد اب معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، میری ساری توانائی معاشی گروتھ بڑھانے پر ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تیل درآمد پر ایک سال کیلئے 1.2ارب ڈالر کی ادائیگی آخر کی ہے، مؤخر ادائیگی کی سہولت پر سعودی عرب کے مشکور ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ کل 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر قومی جذبے سے منایا جائے گا، مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی تحریک جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں