منگل, مئی 20, 2025
اشتہار

ہماری بھرپور تیاری سے دشمن کو بحری جارحیت کی ہمت نہ ہوئی، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری بھرپور تیاری سے دشمن کو بحری جارحیت کی ہمت نہ ہوئی۔

پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، تمام مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں، وطن عزیز کے ہر انچ کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اگر دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب پائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بری فوج نے فتح میزائل اور دیگر ہتھیاروں سے دشمن کے ٹھکانوں پر درستگی سے نشانے لگائے، فضائیہ کے شاہینوں نے جدید ٹیکنالوجی سے دشمن کو سبق سکھایا، دشمن یہ سبق قیامت تک یاد رکھے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور تیاری سے دشمن کو بحری جارحیت کی ہمت نہ ہوئی، پاک بحریہ نے بندرگاہوں اور تجارتی راستوں کا بھرپور تحفظ کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہماری افواج کی مکمل تیاری کی وجہ سے دشمن ہمارا بال بھی بیکا نہ کرسکا، افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، ہمارے نڈر سپوتوں نے وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے عزائم ناکام بنانے والے ہمارے محسن ہیں، مشکل وقت میں یکجہتی کا اظہار کرنے والے دوست ملکوں کے مشکور ہیں، پاکستان نے پہلگام کی غیرجانبدارانہ شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے موقف کی تائید کرنے والے دوست ملکوں کے شکر گزار ہیں، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، یو اے ای اور دوسرے دوست ملکوں کی قیادت کے مشکور ہیں، چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا مکمل ساتھ دیا ہے، کشیدہ صورتحال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کا متعرف ہوں، ٹرمپ کی ٹیم نے جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی تھی، قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی اور کھڑی ہے، بہادر افواج کے ددرمیان مربوط تعاون تاریخ کا سنہری باب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بری فوج نے فتح میزائل اور دیگر ہتھیاروں سے دشمن کے ٹھکانوں پر درستگی سے نشانے لگائے، فضائیہ کے شاہینوں نے جدید ٹیکنالوجی سے دشمن کو سبق سکھایا، دشمن یہ سبق قیامت تک یاد رکھے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور تیاری سے دشمن کو بحری جارحیت کی ہمت نہ ہوئی، پاک بحریہ نے بندرگاہوں اور تجارتی راستوں کا بھرپور تحفظ کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہماری افواج کی مکمل تیاری کی وجہ سے دشمن ہمارا بال بھی بیکا نہ کرسکا، افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، ہمارے نڈر سپوتوں نے وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں