منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

وزیر اعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک : وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے ، جہاں وہ 27 ستمبر کو اجلاس سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف 5روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے ، وفاقی وزراخواجہ آصف،عطاتارڑ،خالدمقبول،معاون خصوصی طارق فاطمی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کےجنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے ، اپنے خطاب میں وہ کشمیراورفلسطین کےتنازعات کےحل پرزوردیں گے ساتھ ہی عالمی اقتصادی تعلقات میں مساوات اور مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کی اہمیت اجاگر کریں گے اور موسمیاتی تبدیلیوں سمیت اسلاموفوبیا پر بھی موقف سے آگاہ کریں گے۔

- Advertisement -

پئیدار ترقی کیلئے درکاراقدامات پرعالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، وزیر اعظم پاک امریکا بزنس کونسل اور پاکستانی بینکرز سے ملاقات کریں گے، جس میں حکومت کی کاروبار و سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے آگاہ کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم یو این سیکریٹری جنرل سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ بل گیٹس، صدرعالمی بینک اور ایم ڈی آئی ایم ایف سے بھی ملیں گے۔

وزیر اعظم فلسطینی صدر محمود عباس سے خصوصی ملاقات کریں گے، محمود عباس سے ملاقات میں فلسطین میں جاری مظالم روکنے کیلئے اقدامات پر مشاورت ہوگی۔

وزیر اعظم شہباز شریف دوست ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ برونائی دارالسلام کے سلطان کے ظہرانے اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں