جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے کہا پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزاعوام کو نہیں دے سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانگی سے قبل عوام کو بڑا ریلیف دے گئے، شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزاعوام کو نہیں دے سکتا اور نہ ہی مہنگائی کے ستائےعوام پرمزید بوجھ ڈال سکتے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم نےپٹرولیم قیمتوں میں اضافےکی سمری مسترد کردی، گزشتہ حکومت کی نالائقی کی سزاعوام کونہیں دےسکتے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نےآئی ایم ایف سےقرض کیلئے پٹرولیم قیمتیں بڑھانےکی سخت شرائط قبول کی تھیں، عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالنے کی حتی الامکان کوشش کی جارہی ہے۔

یاد رہے 15 روز قبل بھی وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلے سے مسائل کا شکار عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

خیال رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت 83 روپے 50 پیسے اور ڈیزل 119 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں