پیر, جون 17, 2024
اشتہار

بجٹ 2024-25 : وزیراعظم نے سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس اٹھارہ سے 19 فیصد کرنے کی تجویز مسترد کردی اور متبادل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ دوہزار 2024-25 کی تیاریاں جاری ہیں، وزیراعظم نے ایف بی آر کی دو ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس 18 سے 19 فیصد کرنے اور پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 18 فیصد تک لگانے کی تجویز دی تھی، ایف بی آر نے دونوں ٹیکس کی تجاویز سے اربوں روپے ٹیکس جمع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایف بی آر کی سیلز ٹیکس سے متعلق تجاویز مسترد کرتے ہوئے متبادل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں : آئی ایم ایف کا پاکستان سے پٹرول پر سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے بھی حالیہ مذاکرات میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجاویز دی تھیں، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس مارچ دوہزار بائیس سے معطل کیا ہے۔

وفاقی حکومت سیلز ٹیکس کی بجائے پٹرولیم مصنوعات پر ساٹھ روپے فی لیٹر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی چارج کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں