منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط پر اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط پراقدامات کررہے ہیں لیکن ذہن میں رکھیں یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہورہاہے، وزارت خزانہ ،اسٹیٹ بینک اور متعلقہ وزارتیں تعریف کےلائق ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ اگست میں مہنگائی کاریشوسنگل ڈیجٹ میں آگیاہے، گزشتہ سال اگست میں مہنگائی کا ریشو27فیصدتھا، آپ سب لوگوں کودل کی گہرائیوں سےمبارک بادپیش کرتاہوں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معیشت کی بہتری میں استحکام لانا ہے، اخراجات کم کرنےمیں مزیدتیزی لیکرآنی ہے ساتھ ہی ہمیں رائٹ اورڈاؤن سائزنگ میں بھی کمی لانی ہے، اس کے علاوہ سرکلرڈیڈکوکم کرناہے اور محصولات کوکنٹرول میں لیکرآنا ہے ، اسمگلنگ کاخاتمہ کرنا ہے، آپ سب دن رات محنت کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سفر طویل ہے مگر ہم نے تیزی سے آگےبڑھنا ہے ، اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے، ہمارا ملک معدنی وسائل سے مالا مال ہیں، پاکستانی قوم بالخصوص ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل سفرہے نا ممکن نہیں، اللہ پرپورابھروسہ ہےہم اپنی منزل پرپہنچیں گے، ہماری عملی بصیرت پر کمٹمنٹ باتوں، پیپر اور سمری سے زیادہ ہونی چاہئے، بڑی قوموں نےبڑی مشکلات میں وقت گزاراہے، بلاآخرموقع آیاان قوموں کواچھی لیڈرشپ ملی دن رات محنت کرکےوقت بدل دیا ، ہمارے پاس کسی چیزکی کمی نہیں ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ آئی ایم ایف کیساتھ پروگرام کیلئےشرائط پراقدامات کئےجارہےہیں، امیدہےآئی ایم ایف کی ریکوائرمنٹ پوری ہوجائیں گی، قرضوں کی منظوری سے نیا سفر شروع ہوگا لیکن ایک بات ذہن میں رکھیں یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں