اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ توانائی بچت پلان کو کامیاب بنانے کے لیے زندگی کے ہر شعبے میں طرزِ عمل بدلنا ہوگا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وسائل کو مدِ نظررکھتے ہوئے توانائی کی بچت اور مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے تفصیلی مشاورت سے توانائی بچت پلان پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے۔
اپنے وسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہم سب پاکستانیوں کوتوانائی کی بچت اوران کامؤثراور بہتراستعمال یقینی بناناہے۔ آج حکومت نے تفصیلی مشاورت سےتوانائی کی بچت کےپلان پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے۔ہمیں توانائی بچت پلان کو کامیاب بنانے کیلئے زندگی کے ہر شعبے میں اپنے طرزِ عمل کو بدلنا ہوگا
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 3, 2023
یاد رہے کہ حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں مارکیٹیں رات ساڑھے 8 جبکہ شادی ہال رات 10 بجے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس پر عوام اور تاجر تنظیموں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔