بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، وزیراعظم کا دوٹوک پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے دوٹوک پیغام میں کہا ہے کہ ملک کیخلاف ناپاک سازش اور اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن سکون،سیاسی استحکام ایک جزہے، پاکستان کے معاشی استحکام کیلئےسیاسی استحکام ضروری ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ کل آذربائیجان کے سفیر میرے پاس آئے، سفیر نے کہا فروری میں آپ کا دورہ آذربائیجان ہے، انہوں نے بتایا فروری سے پہلے 2 ارب ڈالر کے منصوبوں کی نشاندہی ہوجانی چاہئے، یہ آپ سب کی کاوش محنت اورذوق کے نتیجےمیں ہو رہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنہوں نے اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کی ناپاک کوشش کی اس پر میٹنگ کی، ہدایات دیں ملک کیخلاف جو سازش کی گئی ملوث کسی بھی شخص کونہ چھوڑا جائے اور اگر کوئی بے گناہ ہے تو اسے ہاتھ تک نہیں لگایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے، آپ سب کو مبارک ہو ترسیلات زر بھی کافی بہتر ہوگئی ہیں، اوورسیزپاکستانی دن رات محنت کرکے پاکستان رقم بھجواتے ہیں، اللہ کا شکر ہے ہماری ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود بدقسمتی سے پھرایک کال دینےکی کوشش کی گئی، سول نافرمانی سے بڑی ملک دشمنی کیا ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں