بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

میرے بس میں ہو تو ٹیکس ریٹ 15 فیصد کم کر دوں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا اگر میرے بس میں ہو تو ٹیکس ریٹ 15 فیصد کم کر دوں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے نئے ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ پروگرام یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔ میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں اور سب مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہمیں مختلف شعبوں میں ترقی کرنی ہے۔ اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح پانچ فیصد سے بھی کم ہے۔ امید ہے کہ آج اسٹیٹ بینک شرح سود میں مزید کمی کرے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار کو پروموٹ کرنا ہے۔ بجلی کے نرخ کم کرنے کیلیے شبانہ روز کام کر رہے ہیں کیونکہ بجلی سستی نہیں ہوئی تو انڈسٹری اور زراعت ترقی نہیں کر سکتی۔ میرا بس چلے تو پاکستان میں ٹیکس ریٹ 15 فیصد کم کر دوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت سرمایہ کاری میں درپیش مسائل ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پوری قوم کی محنت اور کاوش سے پاکستان اہم قوت بنے گا۔

وزیراعظم نے قومی ایئر لائن کے حوالے سے کہا کہ پی آئی اے کو دوبارہ 60 کی دہائی والی سطح پرلے کر جائیں گے۔ اس کی نجکاری کے لیے نئی کوشش جاری ہے، اس کی پرائیویٹائزیشن کے لیے شفاف بڈنگ کرائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں