اشتہار

گزشتہ 4 سال میں عوامی فلاح کا ایک منصوبہ بھی نہیں لگایا گیا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا جھنڈا نعروں اور تقریروں سے نہیں عمل سے بلند ہوتا ہے، گزشتہ 4 سال میں عوامی فلاح کا ایک منصوبہ بھی نہیں لگایا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پولیس سروس آف پاکستان کے 48 ویں ایس ٹی پی بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے چھوٹے ممالک ہم سے آگے نکل گئے اور ہم 75 سالوں سے اسی دائرے میں گھوم رہے ہیں، یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے، ہمیں اپنی ماضی سے سبق حاصل کرنا چاہیے، بچے مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ 75سال بعد پاکستان آج کہاں کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ بے پناہ قدرتی وسائل دیے ہیں، قوم کے نوجوانوں اور بیٹیوں نے ملک کی خاطر قربانیاں دی ہیں، یہ ملک ہم سب کا ہے اگ ہم نے اپنا حق ادا نہ کیا تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، پاکستان تمام مشکلات کے باوجود اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام ضرور حاصل کرے گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کا وفد پاکستان آیا تھا، انہوں نے پلندہ کھول دیا، سعودی عرب نے گزشتہ دور حکومت میں بطور گرانٹ تحفہ پاکستان کو 8 اور 5 سالہ منصوبے دیے تھے جس میں سعودی عرب سے اسپتال کیلیے گرانٹ اور تحفہ تھا کہ بنائیں لیکن وہ فائلیں اور پروپوزل فائلوں میں پڑے رہے گزشتہ حکومت میں کسی کو اس کا احساس ہی نہ تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت نے ایک اینٹ تو لگانے کی دور کی بات سعودی عرب کے تعاون سے اسپتال کیلیے پروسیجر بھی پورا نہ کر سکے میں نے اپنی ٹیم کے سامنے سعودی عرب کے وفد سے معافی مانگی اور ان سے 2 دن کا وقت مانگا، پھر میں نے اپنی ٹیم کو 48 گھنٹے دیے اور ان منصوبوں کیلیے ہر چیز مکمل مانگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام ایک فیملی کی طرح ہیں، میں نے سعودی عرب جاکر ولی عہد سے اس معاملے پر معذرت کی کہ آپکا تحفہ استعمال نہیں ہوا، اس معاملے پر سعودی ولی عہد نے کہا پاکستان کیلیے ہر چیز کرنے کو تیار ہوں، سعودی ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور یہاں ان کا بھرپور استقبال کیا جائیگا۔

انہوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شریک جوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والوں نے بہت محنت کی ہے انعامات میرٹ پر دیے گئے ہیں، اہلکاروں کی اعلیٰ تربیت پر پولیس افسران کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان بھر سے آئے بچے اور بچیاں اس دستے میں شامل ہیں، جن کو دیکھ کر حوصلہ ملتا ہے کہ قوم کی بچیاں ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پولیس نے پاکستان کو دہشتگردی سے بچانے اور قیام امن کیلیے جانیں قربان کیں، ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، تاریخ میں آپ کی ان قربانیوں کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائیگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں