تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم کی درآمدات بڑھانے کیلیے تاجروں کو مدد کی یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجروں کو درآمدات بڑھانے کے لیے جو مدد درکار ہوگی وہ حکومت فراہم کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جو ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچے ہیں انہوں نے ٹیکسٹائل ایکسپو میں شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ پاکستان کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور مسائل کے باوجود پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کر رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منفرد آئیڈیاز دینے والوں کا خیر مقدم کرتا ہوں اور تاجروں کو درآمدات بڑھانے کے لیے جو مدد درکار ہوگی وہ حکومت فراہم کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملکی برآمدات کا 60 فیصد ٹیکسٹائل مصنوعات پر مشتمل ہے اور کاروباری افراد کی انتھک محنت سے ٹیکسٹائل کا شعبہ بہتر ہو رہا ہے۔ بڑی تعداد میں بیرون ملک سرمایہ کار ایکسپو میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں کراچی کو پانی فراہم کے منصوبے کے فور کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

اس منصوبے کے تحت شہر قائد کو پہلے مرحلے میں 250 ملین گیلن یومیہ پانی ملے گا۔

Comments

- Advertisement -