استنبول: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ میں عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے استنبول کے عام شہریوں سے گپ شپ کی۔ شہباز شریف کو اپنے درمیان موجود دیکھ کر استنبول کے شہری خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔
شہباز شریف نے عام شہریوں سے ہاتھ ملائے اور خیریت دریافت کی۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
شہریوں نے شہباز شریف سے پاکستان اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کی ترک زبان میں گفتگو پر شہری حیران ہوگئے۔
ترک شہریوں نے خوشی اور حیرت سے وزیر اعظم کو خیر سگالی جوابی کلمات کہے۔ شہباز شریف نے ریستوران کے عملے کے ہمراہ بھی تصاویر بنوائیں۔