جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

خود مختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خود مختار ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی 8 سمٹ کے موقع پر فلسطین اور لبنان کی صورت حال پر خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس بلانے کے بروقت اقدام پر صدر عبدالفتاح السیسی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم غزہ میں تباہی مچانے کے بعد اب مغربی کنارے تک پھیل چکے ہیں، اسرائیلی مظالم سے ایسی آگ بھڑک رہی ہے جوخطے کو لپیٹ میں لےسکتی ہے، اکتوبر2023 سےغزہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ حالیہ تاریخ  کا سیاہ ترین باب ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ دنیا کو غزہ کے بے گناہ لوگوں کی آواز کو سننا چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ ایک بڑا انسانی المیہ ہے جس کا تصور بھی انتہائی خوفناک ہے، پاکستان نے غزہ، مغربی کنارے، لبنان شام کے خلاف جارحیت کی مذمت کی، اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے خلاف کارروائی بھی قابل مذمت ہے یہ لاکھوں بے بس فلسطینیوں کے لیے لائن لائن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے منصفانہ، جامع اور دیرپا دو ریاستی حل کی مسلسل وکالت کی ہے، پاکستان جنگ بندی کے حصول کے لیے تمام عالمی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ، لبنان اور دیگر جنگ زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے مناسب فنڈز کی فراہمی پر غور کرنا چاہیے، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے فلسطین کے لیے امدادی سامان روانہ کیا، امدادی کام کو جاری رکھا جانا چاہیے تاکہ لاکھوں جنگ سے متاثرین کی بقا کو یقینی بنایا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں